Wednesday, 29 May 2013

This is true talent of Pakistan

پاک ترک سکول اسلام آباد کے دو طالبعلموں شہباز خٹک اور عبد المعز لودھی نے کمپیوٹر سائنس کے عالمی مقابلہ انفو میٹرکس میں جی ایس ایم (موبائل) ٹیکنالوجی کی مدد سے چلنے والاخودکار میٹر ریڈر پیش کیا جسے رومانیہ میں دوسرے انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔

یہ آلہ کسی انسانی مداخلت کے بغیر خود کار طریقہ سے بجلی، گیس اور پانی کے استعمال کی تمام تفصیلات سروس فراہم کرنے والی کمپنی کو فراہم کرتا ہے جس سے اندازوں پر مبنی بلوں، غلط بلنگ اور اوور بلنگ کا تدارک ہو جاتا ہے۔ اس سے کمپنی کودرست ڈیٹا اور بر وقت معلومات ملتی ہیںجس سے صحیح تجزئیے ، خرابیوں کا سراغ لگانے اور مناسب منصوبہ بندی میں مدد ملتی ہے۔

اس ٹیکنالوجی کی مددسے توانائی فراہم کرنے والی کمپنیوں کو میٹر ریڈر کی ضرورت نہیں رہتی جبکہ صارفین کے سامنے توانائی کے استعمال کی حقیقی تصویر آ جاتی ہے جبکہ اس سے ٹیمپرنگ کا پتہ لگانے، منافع بڑھانے اور ضیاں کی حوصلہ شکنی کی جا سکتی ہے جبکہ اسے سیکورٹی اورفائر الارم کے نظام کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتاہے۔